سرکاری یونیورسٹیوں کے متعدد وائس چانسلرز کو استعفے دینے کی ہدایت
عدالت نے نئی سرچ کمیٹیاں قائم کرکے وائس چانسلرز کی جلد تعیناتیاں کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ بتایا جائے سینئر لوگوں کو کیوں نظر انداز کیا گیا۔ پنجاب یونیورسٹی اہم ترین ہے اس میں اڑھائی سال سے مستقل وائس چانسلر کیوں تعینات نہیں کیا گیا۔ سیکرٹری، وزیر یا وزیر اعلی میں سے کس کو ذمہ دار ٹہرائیں۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن سے استفسار کیا کہ اڑھائی برس سے مستقل تعیناتی نہ ہونے کا مطلب ہے آپ نا اہل ہیں۔ چھ ہفتوں میں مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی نہ ہوئی تو آپ ذاتی طور پر ذمہ دار ہوں گے۔ پنجاب یونیورسٹی کے مستعفی وائس چانسلرزکریا ذاکر داد رسی کیلئے سپریم کورٹ پیش ہوئے۔ انکا کہنا تھا میں ایک استاد ہوں اٹھائیس سال یونیورسٹی میں تعلیم دی،ایک لغزش ہوئی معافی دی جائے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ یونیورسٹی کےمحافظ کی حیثیت سےجامعہ کے مفادات کاتحفظ کیوں نہیں کیا۔ کیسے گرڈاسٹیشن کے لیے یونیورسٹی کی اسی کینال اراضی فروخت کردی۔ استاد کی عزت واحترام ہے،زیادہ بات مت کریں ورنہ سب سامنے لے آؤں گا۔