وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کراچی میں ڈیرے ڈال لیے سیاسی ایجنڈ ا لے کر کراچی نہیں آئے، کراچی بدترین صورتحال سے گزررہا ہے,وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف
وزیراعلیٰ پنجاب دو روزہ دورے پر کراچی پہنچے تو ایئرپورٹ پر لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا،، شہباز شریف نے مردان ہاﺅس میں اے این پی کے رہنماﺅں سے ملاقات کی،، میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کرپشن اور دہشتگردی کو نیشنل ایکشن پلان کے تحت اتفاق سے ختم کرنا ہے،،شاہی سید بولے وہ شہباز شریف کو حقیقی قوم پرست سمجھتے ہیں،،مسلم لیگ ن کے صدر نے مردان ہاﺅس سے بہادر آباد کا رخ کیا ،، جہاں ایم کیو ایم رہنماﺅں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بولے کہ ،، کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے،، اس وقت کراچی بدترین صورتحال سے گزررہا ہے ،، رینجرزنے کراچی میں امن قائم کیا,بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کے الیکٹرک کے دوپاورپلانٹ بند ہیں،، کوشش ہوگی کہ رمضان میں کراچی میں لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے،، ایم کیوایم کے مطالبات وزیراعظم کے سامنے رکھوں گا،، انہو ںنے کہا کہ وہ کراچی میں کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں لے کر آئے،، جہاں تک ممکن ہوگا کراچی کے مسائل کوحل کیا جائے گا،، وزیراعظم پیرکوخود کراچی آئیں گے ,اس موقع پرخالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ کراچی کے مسائل سے وزیراعلیٰ پنجاب کوآگاہ کیا ہے،، امید ہے وفاقی حکومت کراچی کے مسائل حل کرے گی