ضیاالحق سے ڈکٹیشن لیتے وقت اورشہید بے نظیرکے خلاف سازش کرتے ہوئے نوازشریف کوووٹ کی عزت کا خیال نہیں آیا, چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری
ملتان میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹونے کہا کہ مسلم لیگ ن جنوبی پنجاب صوبے کی راہ میں رکاوٹ ہے،،جوغریب عوام کی عزت نہیں کرتا اس کی بھی عزت نہیں ہوتی،،پیپلزپارٹی نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام جیسے پروگرام دئیے۔وفاقی حکومت کراچی میں لوڈ شیڈنگ کی ذمہ ہے جنہوں نے کے الیکٹرک کی نجکاری کی،انھوں نے کہا کہ نوازشریف ووٹ کی عزت کا نعرہ لگتے ہیں لیکن ابتک صرف چھے باراسمبلی گئے،،ضیاح الحق کے دورمیں نوازشریف کوووٹ کی عزت کیوں یاد نہیں آئی،،،چیف جسٹس پاکستان لوڈشیڈنگ اورچینی کی قیمتوں پرسوموٹوایکشن لیں۔دوسری جانب ملتان میں پیپلزپارٹٰ کی سیاسی سرگرمیاں جاری ہیں۔ملتان کے دورے کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے جیالوں کوبلاول بھٹوزرداری سے ملاقات کرنے سے روک دیا۔ہنگامہ آرائی کرنے پرجیالوں کوگیلانی ہاؤس سے باہرنکال دیا گیا