سپریم کورٹ لاہور رجسٹری: کولیسٹرول کی بیماری میں مبتلا بچوں کے علاج کیلئے مشین منگوانے کا حکم دیدیا
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پیدائشی طور پر کولیسٹرول کی بیماری میں مبتلا بچوں کے علاج نہ ہونے پر ازخو نوٹس کی سماعت میں چیف جسٹس نے دس روز میں علاج کیلئے بیرون ملک سے مشین منگوانے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ مرض کا علاج نہیں تو مریض کو مرنے کیلئے نہیں چھوڑا جا سکتا۔حکومت کے پاس رقم نہیں تو عدالت مخیر حضرات سے شام تک پیسے اکٹھے کر کے مشین منگوا لیتی ہے۔ خواجہ سلمان نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہمشین بھی منگوا لی جائے گی۔