وی آئی سیکیورٹی پر سالانہ سوا ارب روپے سے زائد خرچ ہوا۔ یہ پیسہ صحت اور تعلیم پر خرچ ہونا چاہیے تھا, چیف جسٹس آف پاکستان
وی آئی پی شخصیات کو اضافی سیکیورٹی دینے کے خلاف از خود نوٹس کیس کی سماعت میں چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ وی آئی پی شخصیات کی سیکیورٹی سے واپس بلائے گئے چھیالیس سو دس اہلکاروں پر سالانہ خرچ ایک ارب اڑتیس کروڑ بنتا ہے۔ ابھی ان اخراجات میں گاڑیوں اور پٹرول کے اخراجات شامل نہیں ہیں۔ یہی پیسہ صحت و تعلیم پر لگایا جاتا تو صورتحال مختلف ہوتی۔