کراچی کا انفراسٹرکچرتباہ وبرباد ہوچکا۔شہریوں کیلیے مختص فنڈزحکمرانوں کی جیبوں میں چلاگیا,انتخابات جیتے تو کراچی کو لاہور بنا کر دکھائیں گے,وزیراعلٰی پنجاب شہبازشریف
کراچی کی الفتح گراؤنڈ میں ورکرزکنونشن سے خطاب میں شہبازشریف کاکہناتھاکہ شہرقائد کا انفراسٹرکچر تباہ وبرباد ہوگیا جو دکھ کی بات ہے۔ کروڑوں لوگوں کی آبادی پر مشتمل کراچی روشنیوں کا شہرتھا۔ جو فنڈز کراچی کے شہریوں کیلیے مختص تھا وہ حکمرانوں کی جیب میں چلا گیا,شہبازشریف کا کہنا تھا کہ لاہور میں میٹروبس اور اورنج لائن ٹرین کا منصوبہ بن گیا۔ حالانکہ ان منصوبوں کو پہلے کراچی میں بننا چاہیے تھا۔ کراچی جنوبی ایشیا کا بیروت بننے جا رہا تھا لیکن اسےنظرلگ گئی۔ انتخابات جیتے تو کراچی کی سڑکیں پیرس جیسی بنا دیں گے۔شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں لاکھوں لوگ مزدوری کرتے ہیں، یہاں پینے کیلیے پانی نہیں ہے۔ بیٹیوں کو اسکول و کالج جانے کیلیے کھٹارہ بسیں ملتی ہیں۔ شہبازشریف نے لیاری، کے ایم سی گراؤنڈ اور بلدیہ میں بھی عوامی اجتماعات سے خطاب کیا