پاکستان پڑوسی ملکوں میں امن کا خواہش مند ہے۔ جامع حکمت عملی سےتمام دہشتگردوں کاصفایا کردیا۔ ملیحہ لودھی
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے امریکی وار کالج کے وفد سے خطاب کیا۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف دنیا میں سب سے بڑا آپریشن شروع کیا جس سے دہشتگردی ختم کرنے میں بہت مدد ملی۔ جامع حکمت عملی سے تمام دہشتگردوں کاصفایا کردیا۔ پاکستان میں دہشتگرد حملوں میں ساٹھ فیصد تک کمی آگئی ہے۔ دوہزار چھ کے بعد سے دہشتگردی کے واقعات میں انتہائی کمی آچکی ہے۔ اس کایہ مطلب نہیں کہ چیلنج ختم ہوگیا ہم بہت بہترپوزیشن میں ہیں۔ پاکستان کی معیشت کے بارے میں ملحیہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان بحرانی کیفیت سے نکل کر مستحکم معیشت میں داخل ہوچکا ہے۔ بھارت اور دیگر ہمسایہ ممالک سے تعلقات کے بارے میں انکا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے پڑوسی ملکوں میں امن کا خواہش مند ہے۔ افغانستان میں امن واستحکام کا فروغ پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ترجیح ہے۔ پاکستان دیرینہ تنازعات کے حل سے بھارت سے دیرپا تعلقات چاہتا ہے