ملک بھرمیں انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہورہی ہے
ملک بھرمیں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کی مہم آج (پیر) سے شروع ہورہی ہے۔ انسداد پولیو پروگرام کے قومی رابطہ کار ڈاکٹر رانا صفدر نے ریڈیو پاکستان اسلام آباد کو بتایا کہ مہم کے دوران چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں تقریباًتین کروڑ90 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ انہوں نے عوام پر زو ر دیا کہ وہ اس مہلک مرض سے بچاو کیلئے اپنے بچوں کو قطرے پلانے میں پولیو ٹیموں سے تعاون کریں۔