قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام چار بجے شروع ہورہاہے
قومی اسمبلی کا اجلاس آج (پیر) شام چار بجے پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں شروع ہورہاہے۔ ایجنڈے کے مطابق حالیہ بارشوں کے باعث فصلوں کو پہنچنے والے نقصان اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی طرف ایوان کی توجہ مبذول کرانے کیلئے دو توجہ دلائو نوٹس اور تین بل پیش کئے جائیں گے جبکہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل آرڈیننس 2019ء بھی ایوان میں پیش کیا جائے گا۔ایوان میں قومی اورعالمی اہمیت کے امورپربھی بحث کی جائے گی۔