سری لنکا میں8دھماکوں کے تناظرمیں 13 مشتبہ افراد گرفتار
سری لنکا میں یکے بعددیگرے آٹھ دھماکوں کے تناظرمیں تیرہ مشتبہ افرادکوگرفتارکیاگیاہے ۔ سری لنکا کے پولیس حکام کے مطابق ان مشتبہ افراد کوکولمبومیں حراست میں لیاگیا اور جرائم کی تحقیقات کے محکمے کے حوالے کردیاگیاہے۔سری لنکا کے صدرمیتھری پالا سری سینا نے حملوں کی تحقیقات کے لئے ایک خصوصی کمیشن قائم کیاہے۔ اقوام متحدہ نے ایسٹرکے موقع پرسری لنکا کے گرجاگھروں اورہوٹلوں پردہشت گردی کے حملوں پرغم وغصے کااظہار کرتے ہوئے تمام عبادت گاہوں کے تحفظ پرزوردیاہے۔ایک بیان میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریزنے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت اورزخمیوں کی جلدصحت یابی کی خواہش ظاہرکی ہے۔