لوگ بھارتی پارلیمنٹ کے تیسرے مرحلے کے انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کریں: سیدعلی گیلانی
مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی نے لوگوں پرزوردیاہے کہ وہ کل اسلام آباد حلقے میں ہونے والے بھارتی پارلیمنٹ کے تیسرے مرحلے کے انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کریں۔ انہوں نے سری نگرمیں ایک بیان میں کل حلقے کے انتخابات والے علاقوں میں مکمل ہڑتال کی اپیل کی ہے۔بائیکاٹ کامقصد دنیا کو یہ واضح پیغام دیناہے کہ بھارت کی طرف سے اس علاقے میں رچایا جانے والاانتخابی ڈرامہ جموں وکشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کانعم البدل نہیں ہوسکتا۔