مظفرآباد: جیپ کھائی میں جاگری، 5 افراد جاں بحق
مظفرآباد میں جیپ کھائی میں جاگری ہے جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں تھانہ گڑھی کی حدود میں منڈا بانڈی کے مقام پر جیپ کھائی میں جاگری۔ حادثے میں پانچ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ حادثے کے بعد پولیس نے زخمیوں کو کھائی سے نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کردیا ہے۔