سعودی عرب اور یواے ای کی سوڈان کے لیے تین ارب ڈالر کی امداد
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے سوڈان کو تین ارب ڈالرز مالیت کی امداد مہیا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی ( ایس پی اے) نے اتوار کو اطلاع دی ہے کہ اس امداد میں سے نقد 50 کروڑ ڈالر سوڈان کے مرکزی بنک میں منتقل کیے جائیں گے اور اس کو دونوں ملکوں کی جانب سے ڈھائی ارب ڈالر مالیت کی خوراک ،غذائی اجناس ، ادویہ اور پیٹرولیم مصنوعات مہیا کی جائیں گی۔