وزیراعظم نے حریت لیڈر یاسین ملک کو اپنا بھائی قرار دیدیا‘ ٹوئٹر پر اشعار بھی کہے
آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے سماجی رابطے ٹوئٹر کے ذریعے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 1931میں ڈوگرہ فوج کے ہاتھوں 22 کشمیریوں کی شہادت کے خلاف پہلا مظاہرہ حکیم الامت حضرت علامہ محمد اقبال کی قیادت میں لاہور میں ہواتھا۔ایک اور پیغام میں انہوں نے بھارتی فوج کے ہاتھوں مقید حریت لیڈر یسین ملک کو اپنا بھائی قرار دیتے ہوے کہا کہ قتل گاہوں سے چن کر ہمارے علم ۔اور نکلیں گے عشاق کے قافلے۔اپنا غم تھا۔ گواہی تیرے حسن کی۔دیکھ قائم رہے اس گواہی پہ ہم۔وزیراعظم آزادکشمیر نے یسٰین ملک کو یہ شعر خود اپنی قلم۔سے لکھ کرخراج عقیدت پیش کیا۔