فردوس عاشق اعوان کی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات، تمام ارکان اسمبلی نے سردار عثمان بزدار پر اعتماد کا اظہار کیا ہے: فردوس عاشق

مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت دینے والے وزیر اعلیٰ پنجاب کوعزت دیں.
ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. انھوں نے کہا کہ جمہوریت میں میڈیا چوتھا ستون ہے، میڈیا عمران خان کے آنکھ اور کان ہیں.
انھوں نے کہا کہ عمران خان، پی ٹی آئی اور وزیراعلیٰ پنجاب ایک پیج پر ہیں، پی ٹی آئی کی حکومت میں میڈیا کا کلیدی کردارہے، صحافی برادری کی مشکلات حل کرنے کی کوشش کریں گے.
ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب پر وزیراعظم نے اعتماد کا اظہار کیا، مخالفین نے وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف افواہوں کا بازار گرم کر رکھا، ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگانے والوں کو کہنا چاہتی ہوں کہ وزیر اعلیٰ پنجاب ووٹ لےکرمنتخب ہوئے ہیں، لہٰذا انھیں عزت دی جائے.
وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ایک پیج پر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار کی گورننس پر چہ مگوئیاں چل رہی تھیں، آج عثمان بزدار پر ان کے تمام ایم پی ایز نے اعتماد کا اظہار کیا ہے، انہیں اکثریت کا اعتماد حاصل ہے۔
مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ عمران خان کی ٹیم میں بیٹھ کرمیڈیا ورکر کی جنگ لڑنے آگئی ہوں، یقین دلاتی ہوں آپ لاوارث نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے خصوصی طورپر آج مجھے پنجاب بھیجا ہے،وزیراعلی پنجاب کو مبارکباد دوں گی کہ آج ان کی پوری ٹیم نے ان پر اعتماد کا اظہار کیا۔
فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہاکہ پنجاب عمران خان کا سب سے بڑا محاذ ہے ۔
اسد عمر سے متعلق سوال پر انھوں نے کاہ کہ ہرمیدان میں ہرپلیئر سنچری نہیں کرتا، پلیئر صحیح ہوتا ہے، لیکن بعض اوقات میدان ساتھ نہیں دیتا، حفیظ شیخ کی کارکردگی کی بنیادپر ان کو لایا گیا ہے، بیٹنگ آرڈرتبدیل کرناوزیراعظم کا حق ہے، وزیراعظم نےاپناآئینی حق استعمال کیا ہے، اسدعمرپی ٹی آئی کاوہ چہرہ ہے، جوعمران خان کے شانہ بشانہ رہا.
ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی پوری پارلیمانی پارٹی نے وزیراعلیٰ پراظہاراعتماد کیا، پنجاب ہماراسب سے بڑا سیاسی محاذ ہے، نئی معاشی ٹیم کو وزیراعظم نےعوام دوست بجٹ کی ہدایت کی ہے، معاشی مسائل کےحل کیلئےعالمی معاشی فیس کی ضرورت تھی.
میڈیا کے لیے انٹریم ویج ایوارڈ کو منظور کر لیا ہے ۔ میڈیا جمہوریت کا چوتھا ستون ہے۔ پی ٹی آئی کی حکومت بننے میں میڈیا کا کلیدی کردار ہے۔ حکومت کی غلطیاں درست کرنے کے لیے تجاویز دیں عمل کریں گے۔
ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صمصام بخاری، شہباز گل نے ملکر کام کرنا ہے جو باتیں گھر کی ہیں ان کو گھر میں طے کر لیں گے۔ پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں۔ بیٹنگ آرڈر تبدیل کرنا وزیراعظم کا حق ہے۔