کینیڈا ‘ شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی، کار بہہ جانے سے ایک خاتون ہلاک
کینیڈا کے صوبے کیوبیک میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی ہے ۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق کینیڈا کے صوبے کیوبیک میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی ، ایک ہزار سے زائد گھر پانی میں ڈوب گئے جبکہ سیلابی ریلے میں کار بہہ جانے سے ایک خاتون ہلاک ہو گئی۔متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی مدد کیلئے فوج طلب کرلی گئی ہے جبکہ صوبے کے دریاوں میں پانی کی سطح بھی بلند ہے ۔پانی کو گھروں میں داخل ہونے سے روکنے کیلئے حفاظتی اقدامات کئے جا رہے ہیں جبکہ چھوٹی کشتیوں کے ذریعے متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو نکالا جا رہا ہے۔