کراچی کے مزید علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ
ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کورونا کیسز بڑھنے پر کیماڑی کے بعد ضلع وسطی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون کے نفاذ سے متعلق باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ 21 اپریل سے 5مئی تک ضلع وسطی کے تین ٹاونز گلبرگ، نارتھ کراچی اور نارتھ ناظم آباد کے مختلف علاقوں اور رہائشی یونٹس پر مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون رہے گا۔نوٹیفیکشن کے مطابق تینوں ٹاونز میں 13 کورونا کے مریض موجود ہیں، متاثرہ علاقوں میں آنے اور جانے والے تمام افراد کو ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔