'نیب اور پاکستان تو ساتھ چل سکتے ہیں، نیب اور کرپشن نہیں'
چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ نیب اور پاکستان تو ساتھ چل سکتے ہیں لیکن نیب اور کرپشن ساتھ نہیں چل سکتے۔ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں ڈپٹی چیئرمین نیب، پراسیکیوٹر جنرل اکاؤنٹیبلیٹی نیب اور ڈی جی نیب آپریشن ڈویژن سمیت دیگر افسران شریک ہوئے۔ اجلاس میں چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ بڑی مچھلیوں کے خلاف اربوں روپے کی بدعنوانی کے ریفرنس احتساب عدالتوں میں دائر کیے ہیں، ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ اور بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی رقوم کی واپسی اولین ترجیح ہے۔