سعودی عرب اور یونان کے درمیان بڑا معاہدہ
ریاض: سعودی عرب اور یونان کے درمیان اہم معاہدہ طے پاگیا جس کے تحت مملکت یونانی حکومت سے دفاعی سسٹم حاصل کرے گا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب، یونان سے امریکی ساختہ دفاعی سسٹم پیٹریاٹ خریدے گا، دونوں ملکوں نے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔ یونانی سفارت کار کا کہنا ہے کہ فریقین نے معاہدے پر دستخط سعودی دارالحکومت ریاض میں کیے، ریاض حکومت یہ دفاعی نظام تیل کی تنصیلات کے حفاظت کے لیے استعمال کرے گی۔ اس معاہدے پر دستخط ایسے موقع پر ہوئے کہ جب منگل کو سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے یونان کے وزرائے خارجہ و دفاع نے ملاقات کی۔