کوئٹہ دھماکے کے بعد اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ
کوئٹہ دھماکے کے بعد وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں جناح روڈ پر سرینا ہوٹل کی پارکنگ میں ہونے والے دھماکے کے بعداسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔ایس ایس پی آپریشنز مصطفی تنویر نے تمام افسران کو فیلڈ میں رہنے کی ہدایت کردی ۔ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ موبائل ناکوں پر بھی مشکوک گاڑیوں کوچیک کیا جائے، مشکوک افراداور گاڑیوں پر نظر رکھی جائے۔