ابتدائی شواہد کے مطابق کوئٹہ دھماکا خودکش ہو سکتا ہے۔بلوچستان پولیس
بلوچستان پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ ابتدائی شواہد کے مطابق کوئٹہ دھماکا خودکش ہو سکتا ہے۔بلوچستان پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق اب تک کے شواہدکے مطابق سی ٹی ڈی نے بم دھماکے کی ابتدائی تحقیقات شروع کر دی ہیں، ابتدائی شواہد کے مطابق یہ خودکش دھماکا ہو سکتا ہے، بم گاڑی میں نصب کیا گیا تھا، ہوٹل میں داخل نہ ہوسکنے پر دہشت گرد نے پارکنگ میں ہی دھماکا کر دیا۔ پولیس نے کہا ہے کہ مزید تحقیقات ہونے اور شواہد اکٹھے ہونے پر ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے۔ترجمان پولیس نے کہا کہ اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں ترقی کے سفر میں حائل نہیں ہو سکتی، مجرمان کو جلد ہی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔