نیب راولپنڈی نے شاہد خاقان عباسی کو نئی انکوائری میں طلب کرلیا
: نیب راولپنڈی نےمسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کے خلاف نئی انکوائری شروع کردی۔سابق وزیر اعظم کو پاکستان پیٹرولیم کے سابق ایم ڈی وامق بخاری کی بھرتی میں طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق نیب نے پی پی ایل میں میگا کرپشن اور وامق بخاری کی غیر قانونی بھرتی کا نوٹس لےلیا ہے۔ نیب نے شاہد خاقان عباسی کو پاکستان پیٹرولیم کے سابق ایم ڈی وامق بخاری کی بھرتی میں طلب کرلیا، شاہد خاقان عباسی کو 26 اپریل کو ریکارڈ کے ساتھ نیب راولپنڈی طلب کیا گیاہے۔ شاہد خاقان عباسی کو نیب راولپنڈی کانوٹس گزشتہ روز جاری کیا گیا۔ نیب ذرائع کے مطابق پاکستان پٹرولیم کے سابق ایم ڈی کی بھرتی سے متعلق کچھ اہم شکایات موصول ہوئیں تھیں جس سے متعلق اہم ریکارڈ بھی حاصل کر لیا گیا، مزید تحقیقات کے لئے شاہد خاقان عباسی اور سابق ایم ڈی وامق بخاری کو طلب کیا گیا ہے، ان سے نیب کی ٹیم تحقیقات کرے گی