وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اکنامک ایڈوائزی کونسل کا اجلاس
عوام پر مزید ٹیکس لگانے کی بجائے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے آؤٹ آف باکس سلوشنز تجویز کیے جائیں: وزیرِ اعظم عمران خان کی اکنامک ایڈوائزی کونسل کو ہدایت معاشی استحکام و پائیدار گروتھ کے لئے روڈ میپ پیش کیا جائے: وزیرِ اعظم وزیرِ اعظم نے کہا کہ حکومتی کوششوں کی بدولت کاروباری فضا بہتر ہوئی اور کاروباری برادری کا اعتماد بحال ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ہر ممکنہ کوشش رہی ہے کہ بزنس کمیونٹی کی مشاورت سے نہ صرف پالیسیاں تشکیل دی جائیں بلکہ ان پالیسیوں کا تسلسل یقینی بنایا جائے۔ وزیراعظم نے اکنامک ایڈوائزری کونسل کو ہدایت کی کہ پائیدار معاشی استحکام و ترقی کے حوالے سے قلیل المدت، وسط مدتی اور کثیر المدتی اقدامات پر مبنی روڈ میپ تجویز کیا جائے۔
عوام پر مزید ٹیکس لگانے کی بجائے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے آؤٹ آف باکس سلوشنز تجویز کیے جائیں: وزیرِ اعظم عمران خان کی اکنامک ایڈوائزی کونسل کو ہدایت
— Prime Minister's Office, Pakistan (@PakPMO) April 22, 2021
معاشی استحکام و پائیدار گروتھ کے لئے روڈ میپ پیش کیا جائے: وزیرِ اعظم pic.twitter.com/UQcVbQPt2t