وزیراعلیٰ پنجاب سے پنجاب بیت المال کونسل کے امین ملک محمد اعظم کی ملاقات
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے پنجاب بیت المال کونسل کے امین ملک محمد اعظم کی ملاقات ملاقات میں بیت المال سے متعلق امورپر تبادلہ خیال عوام کے ہر طبقے کے مسائل اورمشکلات کو حل کرنا ہمارا ویژن ہے۔عثمان بزدار بے سہارا اور کمزور لوگوں کی فلاح و بہبود ہمارا فرض ہے۔ کم وسائل یافتہ افراد کو ترقی کے دھارے میں لانے کیلئے موثر اقدامات کئے ہیں۔ ع کمزور اورمحروم افراد کیلئے ممکنہ وسائل فراہم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ احساس پروگرام کے ذریعے کمزور طبقات کو بھی ترقی کے مواقع فراہم کریں گے۔ خواتین،معمر شہری اورسپیشل افراد کو خصوصی پیکیج دیئے ہیں۔ بیوہ اوربے روزگار خواتین کو سلائی مشینیں دی جائیں گی۔ سماعت سے محروم افراد کو بیت المال کی طرف سے ہیرنگ ایڈ فراہم کیے جائیں گے۔ معذور افراد کو ویل چیئرز مہیا کی جائیں گی۔ پناہ گاہوں اورلنگر خانوں کا دائرہ کارمزید بڑھا رہے ہیں۔ سابق ادوار میں کمزور طبقوں کو جان بوجھ کر کمزوررکھا گیا۔ کسی حکومت نے محروم معیشت لوگوں کی فلاح پر توجہ نہیں دی۔ ماضی میں جائز حقوق سے محروم طبقات کے احساسات کومجروح اورضروریات کونظرانداز کیا جاتارہا۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت نے کمزور طبقات کو سہارا دیا ہے۔ امین پنجاب بیت المال کونسل نے وزیراعلیٰ کو ادارے کی کارکردگی سے آگاہ کیا امین بیت المال کونسل ملک اعظم نے وزیراعلیٰ کو مختلف پروگرامز کے بارے میں بریفنگ دی
#BreakingNews
وزیراعلیٰ پنجاب
سے پنجاب بیت المال کونسل کے امین ملک محمد اعظم کی ملاقات: بیت المال سے متعلق امور پر تبادلہ خیال@UsmanAKBuzdar @PakBaitulMal @GovtofPunjabPK @CMPunjabPK @GovtofPakistan @MoIB_Official #WaqtnewsUpdates pic.twitter.com/QCLvK8cUBv— Waqt News (@Waqtnewstv) April 22, 2021