دھماکے کے وقت چینی سفیر ہوٹل میں نہیں تھے: ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں ہوٹل کے باہر ہونے والے دھماکے کے وقت چینی سفیر ہوٹل میں نہیں تھے۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں موجود تمام چینی شہری محفوظ ہیں، حکومت ملک میں چینی باشندوں کی حفاطت کو یقینی بنا رہی ہے۔کوئٹہ کے نجی ہوٹل کی پارکنگ میں گزشتہ شب ہوئے خود کش دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں، یہ دھماکہ پانچ افراد کی جان لے گیا جن میں دو گہرے دوست شاہ زیب اور ایمل کاسی بھی شامل تھے۔