اسپیکرکو جوتا مارنے کی دھمکی پر شاہد خاقان نے معافی مانگنے سے انکار کردیا
اسپیکر قومی اسمبلی کو جوتا مارنے کی دھمکی پر شاہد خاقان عباسی نے معافی مانگنے سے انکار کردیا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ وہ صرف ایک ذات سے معافی مانگتے ہیں ، اسپیکر یا کسی اور سے نہیں۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ صحافت بھی دھمکیوں،دباؤ اورجانی خطرےکی زد میں ہے، آج تک پتہ نہیں صحافی ابصارعالم کو گولی مارنےوالےکون تھے؟ ہم کل قومی اسمبلی میں یہ معاملہ اٹھائیں گے، جو اسپیکرناموس رسالتؐ کی بات نہ کرنےدے وہ صحافت کی آزادی پربھی بات نہیں کرنے دےگا۔