احسن اقبال کا اسدعمر کو خط , الوداعی اجلاس میں شرکت کی دعوت

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے سابق وزیر اسد عمر کو دعوت نامہ بھجوا کر الوداعی اجلاس میں شرکت کی دعوت دیدی۔ احسن اقبال نے اسد عمر کو خط ارسال کیا ہے جس میں کہا ہے کہ سیاسی روایات کے تحت آپ کو الوداعی ڈنر دینا چاہتے ہیں۔وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا اسد عمر کو بھیجے گئے خط میں کہنا ہے کہ ملاقات میں آپ کی حکومت کی جانب سے عوامی مفاد کے ترقیاتی منصوبوں پر بات ہوگی۔احسن اقبال نے کہا کہ ملاقات میں آپ کےشروع کردہ منصوبوں کو جاری رکھنے پر گفتگو ہوگی، امید ہے آپ مثبت جواب دے کر وقت سے آگاہ کریں گے۔