ڈالر 187 روپے 50 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا
روپے کی قدر میں کمی اور ڈالر کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، انٹربینک میں ڈالرمزید مہنگا ہو گیا، انٹربینک میں ڈالرتریپن پیسے مزید مہنگا ہوگیا۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق کے بعد ڈالر 187 روپے 50 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا ہے، چھ دن میں ڈالر کی قیمت میں پانچ روپے پچانوے پیسے اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ روز ہی انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 187 روپے سے تجاوز کر گئی تھی، انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 28 پیسے مہنگا ہونے کے بعد فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 187 روپے 20 پیسے پر پہنچ گیا تھا۔