وسیم خان کو آئی سی سی میں جنرل مینجر کرکٹ مقرر کردیا گیا

دبئی : پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیف ایگزیکٹو وسیم خان کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں جنرل مینجر کرکٹ مقرر کردیا گیا۔وسیم خان آئی سی سی میں جیف آلڈرائس کی جگہ لیں گے۔ جیف آلدرائس اب چیف ایگزیکٹو آئی سی سی کے عہدے پر فائز ہیں۔اس حوالے سے وسیم خان کا کہنا ہے کہ آئی سی سی میں شمولیت اختیار کرنا اعزاز کی بات ہے۔