’عمران خان کا ایک ایک حرف سچ تھا‘: قومی سلامتی کمیٹی اعلامیے پر تحریک انصاف کا ردعمل
مبینہ دھمکی آمیز غیر ملکی خط کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں آج ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے نے ہمارے مؤقف پر مہر تصدیق ثبت کردی ہے کہ مراسلہ ایک حقیقت ہے، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا ایک ایک حرف سچ تھا، اعلامیے نے ثابت کردیا کہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی گئی۔ترجمان تحریک انصاف کا مزید کہنا ہے کہ امریکا کو دیا جانے والا احتجاجی مراسلہ بالکل ٹھیک اور درست قدم تھا، معاملے کی تہہ تک پہنچنے کیلئے بااختیار عدالتی کمیشن بلا تاخیر مقررکیا جائے، کیا یہ حقیقت نہیں کہ مذکورہ دستاویز ریاست کے متعین نمائندےکے پیغام پر مشتمل ہے؟ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ کمیشن تحقیق کرے کہ کیا دستاویزمیں ایک باضابطہ ملاقات کی تفصیلات موجود ہیں؟ کمیشن تحقیق کرےکیا یہ حقیقت نہیں اس ملاقات میں تحریک عدمِ اعتماد کا ذکرہے؟ کمیشن تحقیق کرے کہ کیا پاکستان کی معافی کو عمران خان کے ہٹانےسے مشروط کیاگیا؟