کراچی کےعلاقےگارڈن میں فائرنگ، واٹر بورڈ کے چار اہلکارجاں بحق، رات بارہ بجےسے اب تک ہلاکتوں کی تعداد نو ہوگئی ۔

کراچی میں بدامنی کی لہرجاری ہے۔ شہر میں فائرنگ کا تازہ واقعہ گارڈن کے علاقے میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نےواٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے دفتر پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں چار اہلکار جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ادھرکورنگی کے علاقے ضیا کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جو ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا۔ دوسری جانب شہر سے لاشیں ملنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اسٹیڈیم روڈ، پی آئی بی کالونی، لانڈھی نواسی اور گلشن اقبال کے علاقوں سے ایک ایک لاش برآمد کی گئی ہے ، گلشن اقبال سے ملنے والی لاش مہتاب نامی شخص کی ہے جسے شناخت کر لیا گیا ہے۔