پاک بھارت مذاکرات کھٹائی میں پڑنا افسوسناک ہے شرائط نہ رکھی جائیں تو اب بھی بھارت جانے کیلئے تیار ہوں: سرتاج عزیز
اسلام آباد میں سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری کے ہمراہ میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ بھارت کی جانب سے مذاکرات کھٹائی میں پڑنا افسوسناک ہے ہے ۔بھارت اوفا معاہدے کی پاسداری نہیں کررہا ہے،اوفا میں طے ہوا تھا کہ کشمیر سمیت تمام معاملات پر مذاکرات ہونگے،عالمی برادری بھارتی رویے کا نوٹس لے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کو دباؤ میں لانے کی کوشش کررہا ہے ، مودی صاحب اپنی مرضی سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں ،شرائط نہ رکھی جائیں تو اب بھی بھارت جانے کیلئے تیار ہیں ۔مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ حریت لیڈران سے ملاقات روایت کا حصہ ہے ۔مسئلہ کشمیر ایجنڈے پر ہے تو رہنماؤں سے ملاقات سے اعتراض کیوں ۔سرتاج عزیز نے کہا کہ مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے چاہتے ہیں ۔سرتاج عزیز نے کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں ملوث ہے جس کے ثبوت موجود ہیں ۔ بھارت نہ جا سکا توآیندہ ماہ امریکا میں بھارتی وفد کوثبوت دیں گے