گزشتہ دو ماہ کے دوران بھارت لائن آف کنٹرول کی سو مرتبہ خلاف ورزی کرچکا ہے:اعزاز چوہدری
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کبھی سیز فائر کی خلاف ورزی نہیں کی جبکہ بھارت دو ماہ کے دوران سو مرتبہ خلاف ورزی کرچکا ہے ،گزشتہ تین ہفتوں کے دوران بھارت نے چھ مرتبہ سرحدوں کی خلاف ورزی کی انہوں نے کہا کہ پاکستان لائن آف کنٹرول پر رہنے والوں کا تحفظ چاہتا ہے۔ہمارے جوانوں کو صرف دفاع کیلئے جوابی فائرنگ کرنے کا حکم ہے