رشید گوڈیل کی حالت بہتری ہورہی ہے۔میڈیکل بورڈ کے اجلاس میں رشید گوڈیل کو لیکویڈ خوراک دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے: انجم رضوی

کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انجم رضوی کا کہنا تھا کہ رشید گوڈیل ذہنی طورپر تندرست ہیں،ملنےوالوں کو پہچان رہےہیں ۔ لیکویڈ خوراک کےبعد رشید گوڈیل کی جسمانی حالت جانچی جائےگی ۔انکا کہنا تھا کہ آج کسی وقت رشید گوڈیل کو منہ کےذریعےلیکویڈ خوراک دی جائیگی ۔رشید گوڈیل بغیرکسی سپورٹ کے سانس لے رہےہیں ۔انکا مزید کہنا تھا کہ ابھی رشید گوڈیل کی حالت بیان دینے کےقابل نہیں ہے۔قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو بھی اس بات سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ رشید گوڈیل کو آئندہ ایک سے دو روز میں تھوڑا بہت چلانے کی بھی کوشش کی جائے گی۔سیکیورٹی کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ انہیں مکمل سیکیورٹی فراہم کریں۔انہوں نے بتایا کہ ہسپتال کےسیکیورٹی گاڑڈز رشید گوڈیل کے کمرے کے باہر ذمہ داری سرانجام دے رہے ہے ۔کیمرہ مین محمد وسیم کے ساتھ محمد عرفان وقت نیوز کراچی