نیب نے اختیارات کے ناجائز استعمال کرنے والے بیوروکریٹس کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا

ذرائع کے مطابق نیب سندھ نے دوسوتراسی بیوروکریٹس اور سرکاری افسران کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ان بیوروکریٹس اور افسران نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اور یہ افسران اربوں روپے کے غبن میں ملوث ہیں، ذرائع کے مطابق ہیپاٹائٹس کنٹرول کے فنڈز میں چار ارب کا غبن ہوا، لیاری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کے فنڈز میں ایک ارب ، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں پانچ ارب جبکہ سندھ یونیورسٹی کے اسکالرشپ اور ڈیولپمنٹ پروگرامز کے فنڈز میں بھی کرپشن کی گئی ہے۔