گرمی ہو یا سردی اپنوں کا ساتھ اور تفریح موسم کی شدت کا احساس تک ہونے نہیں دیتا
اسلام آباد میں گرمی اور حبس کے باوجود چھٹی کے دن کو اپنوں کے ساتھ گزارنے کے لیے کچھ فیملیز نے رخ کیا لیک ویو پارک کا-جہاں گھر والوں کے ساتھ درختوں کے سائے تلےبیٹھ کر گپ شپ لگانے کا سلسلہ چلتا رہا-پارک میں آنے والوں کا کہنا تھا کہ سارا ہفتہ کام کرنے کے بعد چھٹی کا دن کسی نعمت سے کم نہیں اس لیئے اس دن کو اپنی فیملی کے ساتھ باہر نکال کر گزارنا چاہیئے-لیک ویو پارک میں موجود لوگوں نے کہا کہ اپنے ساتھ ہوں تو پھر موسم کی پرواہ نہیں رہتی-ہنستی مسکراتی گپ شپ لگاتی فیملیز نے گرمی اور حبس کو بھی مات دے دی ہے-