اگر بھارت کو دہشتگردی پرموقف دینے کا حق حاصل ہے تو پاکستان بھی یہ حق رکھتا ہے:رویز رشید

پاک بھارت مذاکرات پر بات کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ جب بھی مذاکرات ہونگے کشمیر سمیت تمام معاملات زیر غور آئیں گے،اگر بھارت کودہشتگردی پر اپنا موقف دینے کاحق حاصل ہے تو پاکستان بھی یہ حق رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دورہ بھارت اور مذاکرات کے لئے حکومت کی تیاری مکمل ہے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان معاملات کاحل بات چیت سے ہی ممکن ہوسکتاہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ مذاکرات سے جو فریق بھاگے گا، معاملات کی ذمہ داری اُسی پرعائد ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان طے پانے والے معاہدے میں لکھا ہے کہ تمام تنازعات پربات ہوگی اور اگر آخری لمحات میں بھارت مذاکرات سے دور ہوتا ہے تو اُسے دنیا کو بھی جواب دینا ہوگا۔