امریکہ میں چاند نے سورج کا راستہ روک لیا، سو سال بعد مکمل سورج گرہن

اتنا اندھیرا کیوں ہے بھائی،، آپ کو نہیں پتہ،، چلیں پھر ہم آپ کو بتادیتے ہیں، امریکہ میں آج پورے سو سال بعد مکمل سورج گرہن کی وجہ سے چار سو اندھیرا ہے،ریاست اوریگن کے ساحلوں سے لے کر جنوبی کیرولینا کے صحراﺅں تک ، سورج گرہن نے امریکہ کو چاروں اوڑ سے تاریکی میں ڈبو دیا,تین گھنٹے تک جاری رہنے والا نظارہ شمالی امریکہ کی چودہ ریاستوں کے عوام نے خصوصی چشمے پہن کر دیکھا،، شمالی امریکہ میں مکمل، جنوبی امریکہ ، یورپ اور افریقہ کے بعض حصوں میں جزوی سورج گرہن لگا، سپر پاور کے عوام نے اپنے ہی ملک میں اندھیرے کا راج دیکھنے کیلئے خصوصی تیاریاں کیں، خلائی تحقیق کے ادارے ناساکی جانب سے عوام میں خصوصی چشمے مفت تقسیم کیے گئے تھے