اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی

االیکشن کمیشن نے عمران خان کو فارن فنڈنگ کے حوالے سے تحریری جواب داخل کرنے کا حکم دیا ہے۔ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کے خلاف حنیف عباسی کی درخواست سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پھر آپ سپریم کورٹ کیوں نہیں جاتے ۔انور منصور نے کہا کہ سپریم کورٹ میں بینچ دستیاب نہیں ہے اس لئے ہائیکورٹ آئے ہیں۔ عدالت نے دلائل سن کر کیس کی سماعت اٹھائیس گست تک ملتوی کردی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار سے متعلق درخواست پر سیکرٹری الیکشن کمیشن اور اکبرایس بابر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔