پاکستان کو سیاسی، سماجی و معاشی مسائل نے نکالنے کے لیئے سنت ابراہیمی سے رہنمائی کی ضرورت ہے: ممنون حسین
صدر مملکت پاکستان ممنون حسین نے عیدالاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر پاکستانی قوم کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ پاکستانی قوم اور پوری ملت اسلامیہ کی عبادات اور قربانیاں قبول فرمائے اس عظیم عبادت کو اس کی روح کے مطابق عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اللہ رب العزت ہم سب کو عیدالاضحیٰ کی حقیقی خوشیوں سے ہمکنار کر دے، صدرمملکت کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان کو سیاسی، سماجی و معاشی مسائل نے نکالنے کے لیئے سنت ابراہیمی سے رہنمائی کی ضرورت ہے۔ دنیا کو مسائل سے نکال کر امن کا گہوارہ بنانے کے لیئے اپنی پیاری چیزوں کی قربانی ناگزیر ہے۔