عیدالاضحی پر منفرد کلیجی ناشتہ
قربانی کا فریضہ ادا ہونے کے بعد جہاں مرد حضرات گوشت بنوانے کی ذمہ داری سنبھال رہے ہوتے ہیں وہیں خواتین کچن میں ناشتے کی تیاری کرتی ہیں اور بڑی عید پر ہر گھر میں ہی کلیجی کے ناشتے کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
جانور قربان کر کے سب سے پہلے کلیجی والا حصہ بنا کر خواتین کو دے دیا جاتا ہے تاکہ وہ لذیذ اور ذائقے دار کلیجی جلد تیار کر دیں۔
یوں تو ہر بڑی عید پر روایتی طریقے سے کلیجی پکائی جاتی ہے لیکن کیوں نا اس دفعہ منفرد تراکیب سے کلیجی تیار کی جائے اور دستر خوان کی رونق بڑھائی جائے۔
تو آئیے جانتے ہیں بار بی کیو کلیجی اور ہرے مصالحے کی کلیجی بنانے کی تراکیب۔