مردان میں مخالفین کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مردان میں طورو کے علاقے ڈھکی میں پیش آیا۔
پولیس حکام کے مطابق جانور قربان کرنے پر تنازع ہوا جس کے بعد مخالفین کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔
واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔