عوام نے اعتماد کیا،توقعات پر پورا اتریں گے،سابق حکومت کرپٹ نہ ہوتی تو یہ حالات کبھی نہ ہوتے: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید
راولپنڈی کے لیاقت باغ میں عید کی نمازکی ادائیگی کے بعد سربراہ عوامی مسلم لیگ اور وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اٹھارہ گھنٹے قوم کے لیے کام کرونگا، عوام ریلوے میں تبدیلی دیکھیں گے،عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کرونگا،،،شیخ رشید کا کہنا تھا کہ احتساب کا عمل ایسا ہو گا کہ عوام کے مینڈیٹ کی توہین نہ ہو،،،کرپٹ مافیا پر ہاتھ ڈالا جائے گا تو تمام جماعتیں ایک ہوں گی،،سابق حکومت کرپٹ نہ ہوتی تو یہ حالات کبھی نہ ہوتے،شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ کوئی بھی ادارہ اس لیے تنزلی کا شکا ر ہوتا ہے جب سربراہ کرپٹ ہوتا ہے، ملک میں احتساب سے تبدیلی لے کر ائیں گے،،،شیخ رشید احمد نے کشمیر میں ہونے والے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امن کے خواہاں ہیں