دعا ہے کہ عمران خان اپنے وعدے پر پورا اتریں
لاہور میں جماعت اسلامی کے مرکزی سیکریٹریٹ منصورہ میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایک اسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے،،، عید الاضحیٰ آپس میں محبت اور پیار کا درس دیتی ہے،چاہتے ہیں پاکستان مضبوط ہو اور قانون کی حکمرانی ہو،،امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان میں احتساب ہو اور بے لاگ ہو،،،وزیراعظم عمران خان نے جو تقریر کی اس میں مسائل کا احاطہ کیا گیا، دعا ہے کہ عمران خان اپنے وعدے پر پورا اتریں، سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر کے مسئلے کے حل کے بغیر بھارت سے مذاکرات نہیں ہوسکتے،صدر کیلئے کوئی امیدوار نامزد نہیں ہوا،،صدر کیلئے سب اپنی اپنی رائے دے رہے ہیں