سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوا
ملک بھر کی طرح وفاقی دارلحکومت میں بھی عید الاضحی مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے ۔سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوا۔ نماز کے بعدامام فیصل مسجد نے خطبہ میں ملک کی سلامتی کے لیے دعا کی اور سنت ابراہیمی کی اہمیت اور فضیلت پر روشنی ڈالی ان کا کہنا تھا کہ میں امام فیصل مسجد نے پیغام دیا کہ لوگوں کے حقوق کا خیال کریں،،آپس میں محبت پیدا کریں ایک دوسرے کو معاف کرنا سیکھیں۔ فیصل مسجد میں نماز کی ادائیگی کیلئے شہریوں کا کہنا ہےعید الاضحیٰ کا مذہبی فریضے ساتھ ساتھ اثیار اور قربانی درس دیتا ہے عید کی نماز کی ادائیگی کے بعد شہری سنت ابراہیمی کی ادائیگی میں مصروف ہیں دوسری جانب وفاقی دارالحکومت میں جگہ جگہ اجتماعی قربانی کا سلسلہ بھی جاری ہے شہریوں کا کہنا تھا اجتماعی قربانی اجتماعیت کا درس دیتی ہے دوسری جانب اجتماعی قربانی کے انتظامات کرنے والی انتظامیہ بھی متحرک نظر آئیعید الاضحیٰ جہاں مسلمانوں کے لیے خوشی اور مزہبی تہوار ہے وہی ایثار اور قربانی کا درس بھی دیتی ہے