ملک بھر کی طرح لاہور میں نماز عید کے لیے چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے۔
ملک بھر کی طرح لاہور میں نماز عید کے لیے چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے۔ بادشاہی مسجد میں بھی شہریوں کی بڑی تعداد نماز عید کی ادائیگی کے لیے پہنچی،،بچے، نوجوان اور بزرگوں سمیت خواتین کی بڑی تعداد نے نماز عید بادشاہی مسجد میں ادا کی۔ بادشاہی مسجد کے خطیب مولانا عبدالکبیر آزاد کی سعودیہ عرب میں موجودگی کے باعث مولانا مبشر نظامی نے خطبہ دیا اور عید قربان کی اصل روح بیان کرتے ہوئے ان نکات پر بھی روشنی ڈالی جوکہ سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے وقت ملخوظ خاطر رکھنا ضروری ہیں،،،مولانا مبشر نظامی نے قربانی کے اس عظیم موقع پر شہرییوں کو تلقین کی کہ قربانی کرتے وقت غرباء کو ضرور یاد رکھا جائے۔بادشاہی مسجد میں نماز عید کی غرض سے آئے شہریوں نے انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ خطبہ سنا اور نماز عید ادا کرنے کے بعد گلے مل کر بڑی عید کی بڑی خوشیوں کا آغاز کیا۔اس موقع پر اہل لاہور کا کہنا تھا کہ تاریخی بادشاہی مسجد میں روح پرور خطبہ سننے کے بعد قربانی کی ادائیگی کا لطف دوبالا ہو جاتا ہے۔