عالمی عدالت انصاف میں بھارتی دہشتگرد کلبھوشن یادیو کے کیس کی سماعت آئندہ سال فروری میں ہوگی
عالمی عدالت انصاف کی جانب سے بھارتی دہشتگرد کلبھوشن یادیو سے متعلق کیس کی آئندہ سماعت کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے، بھارتی دہشت گرد کے بارے میں کیس کی سماعت آئندہ سال فروری سے ہوگی، انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس ایک ہفتے تک روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرے گی، پاکستان اور بھارت نے اپنے اپنے جوابات جمع کرا رکھے ہیں، پاکستان نے اپنے جواب میں بھارتی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کلبھوشن یادیو پاکستان میں دہشتگردی کرانے میں ملوث تھا، کلبھوشن یادیو کے خلاف ملٹری کورٹ میں کیس چلایا گیا اور سزائے موت سنائی گئی تھی۔