جانوروں کی قربانی کرنے کے بعد کراچی کے موسم نے شہریوں کو سی ویو جانے پر مجبور کردیا

Aug 22, 2018 | 19:25

سی ویو کراچی پر شہری جانوروں کی قربانی کے بعد اپنا اور اپنے بچوں کا دل بہلانے کیلئے موجود ہیں۔ کراچی کے سہانے موسم نے شہریوں کی تفریح کا لطف دوبالا کردیا۔ سہانے موسم کو دیکھتے ہوئے شہریوں کی بڑی تعداد نے سی ویو کا رخ کرلیاہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ قربانی کے بعد دل بہلانے کیلئے سی ویو چلے آئے ہیں۔ جہاں موسم کا لطف اور سمندر کا نظارہ کررہے ہیں۔سی ویو پر آئے شہری دل بہلانے کیلئے اپنی من پسند سواریوں پر سیر کرتےہوئے نظر آرہے ہیں، کوئی گھوڑے پر سوار ہے تو کوئی اونٹ پر اور کچھ سمندری گاڑیوں کو بھگاتا ہوا نظر آرہا ہے۔

مزیدخبریں