سیاسی جماعتوں سےجنوبی پنجاب صوبے کےلیےمشاورت پر تیارہوں، کوشش ہے پاکستان اور بھارت میں فہم و فراست سے مسائل حل ہوں ، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں بھی جنوبی پنجاب صوبےکےمعاملے پراکثریت اوراتفاق رائےچاہیے، امیدہے پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب صوبے پر پیشرفت میں معاونت کریگی،ہماری حکومت کو بھی جنوبی پنجاب صوبےکےمعاملے پرسینیٹ اورقومی اسمبلی میں دوتہائی اکثریت چاہیے،شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پہلےدن چارج سنبھالتے ہی خارجہ سیکریٹریوں کوہدایت کی،وفاقی کابینہ نے گستاخانہ خاکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی،اوآئی سی ممالک مل کرآوازاٹھائیں گےتواس میں جان ہوگی، وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ کوشش ہے سنجیدگی اوردانشمندی سے پاکستان اوربھارت مسائل حل کریں،کوشش ہےعافیہ صدیقی کوواپس لایاجائے، ڈاکٹر عافیہ کی مشکلات اوران کےخاندان کے کرب کااحساس ہے،شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سابق حکومتوں نے پانی کوذخیرہ کرنے پر توجہ نہیں دی،اوورسیزپاکستانیوں کوووٹ کاحق دلوانےکی خواہش پوری ہوئی ہے،ن لیگ پیپلزپارٹی پرنامزدامیدواراعتزازاحسن کانام لینے کیلئے دباؤڈال رہی ہے، اعتزاز احسن کا نام واپس لیا گیا تونظریاتی سیاست کو دفن کرناہوگا،اعتزازاحسن کا سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کاکردارقابل ستائش ہے