عرب اتحادی فوج نے حوثی ملیشیا کا آپریشن کنٹرول روم تباہ کردیا۔
یمن میں آئینی حکومت کی عمل داری کی بحالی کے لیے سرگرم عرب اتحادی فوج کے جنگی طیاروں نے بدھ کے روز شمالی گورنری صعدہ میں حوثی ملیشیا کا آپریشن کنٹرول روم بمباری سے تباہ کردیا۔ خیال رہے کہ صعدہ گورنری کو یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کا گڑھ تصور کیا جاتا ہے۔ اس علاقے میں باغیوں کے آپریشن کنٹرول روم کی تباہی عرب اتحاد اور یمنی فوج کی اہم کامیابی ہے۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ عرب ممالک کے جنگی طیاروں نے مشرقی صعدہ میں کتاف ڈاریکٹوریٹ کے نواحی علاقے اتیاس میں حوثیوں کے آپریشن کنٹرول روم پربمباری کی۔ حملے میں کنٹروم روم تباہ اور اس میں موجود تمام جنگجو ہلاک ہوگئے۔ ادھر اتحادی فوج نے کتاف ڈاریکٹوریٹ ہی میں متمرکزحوثی ملیشیا کے لیے بھیجی گئی کمک پربمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد جنگجو ہلاک اور زخمی ہوگئے۔